چیمپئنز لیگ ٹی20 کےدوسرے میچ میں بھی فیصل آباد وولوزکو شکست

ویب ڈیسک  بدھ 18 ستمبر 2013
حیدر آباد سن رائزر کی جانب سے شیکر دھون نے51 گیندوں پر گیندوں پر ناقابل شکست 59رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ فوٹو؛ بی سی سی آئی

حیدر آباد سن رائزر کی جانب سے شیکر دھون نے51 گیندوں پر گیندوں پر ناقابل شکست 59رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ فوٹو؛ بی سی سی آئی

موہالی: چیمپئنز لیگ ٹی 20 کے دوسرے میچ میں فیصل آباد وولوز کو بھارت کی ٹیم حیدر آباد سن رائزر نے 7وکٹوں سے شکست دے دی۔

موہالی میں کھیلے گئے چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ گروپ کے میچ میں حیدر آباد سن رائزر نے ٹاس جیت کر پہلے فیصل آباد وولوز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ فیصل آباد وولوز کی  ٹیم ایک بار پھر مخالف ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر صرف 127 رنز بنا سکی۔ کپتان مصباح الحق نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 56 رنز اسکور کئے اور ناٹ آوٹ رہے جبکہ عمار محمود نے 31 رنز اسکور کئے تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی نمایاں کار کر دگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔

128رنز کے تعاقب میں حیدر آباد سن رائزر نے 18 ویں اوورزمیں صرف 3وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے میچ اپنے نام کرلیا، حیدر آباد سن رائزر کی جانب سے شیکر دھون نے51 گیندوں پر گیندوں پر ناقابل شکست 59رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، دھون کے علاوہ پارتھو پٹیل نے 23اور جے پی ڈومنی نے 20رنز بنائے، فیصل آباد وولوز کی جانب سے عمران خالد نے 2 جبکہ احسان عادل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے  کلب اوٹاگو نے بھی فیصل آباد وولوز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔