رشی کپور اور پریش راول 20 سال بعد ایک ہی فلم میں کام کرینگے

شوبز ڈیسک  جمعرات 19 ستمبر 2013
فلم کی دیگر کاسٹ میں ویر داس ،دیویا سیتھ، بھارتی اچارکر شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

فلم کی دیگر کاسٹ میں ویر داس ،دیویا سیتھ، بھارتی اچارکر شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

ممبئی: رشی کپور اور پریش راول 20سال بعد ہدایتکار سنجے چہل کی فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے۔

یہ ایک فیملی فلم ہوگی جس میں کامیڈی کا عنصر بھی شامل ہوگا۔فلم کی کاسٹ فائنل کی جاچکی ہے جب کہ فلم کی شوٹنگز 15 دن میں ممبئی اور دیگر مقامات پر شروع ہوگی ۔ میوزک ڈائریکٹر للت پنڈت فلم کے تین گانے ریکارڈ کرچکے ہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ میں ویر داس ،دیویا سیتھ، بھارتی اچارکر شامل ہیں فلم کو اگلے برس کے آغاز میں ریلیز کیا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔