یمن میں فوجی کیمپ پر حملہ، 19 اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 اگست 2019
اتحادی افواج اور حملہ آوروں کے درمیان گھمسان کی جنگ کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ فوٹو : فائل

اتحادی افواج اور حملہ آوروں کے درمیان گھمسان کی جنگ کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ فوٹو : فائل

صنعا: یمن میں المحافظ فوجی اڈے پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 19 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 5 سے زائد حملہ آور بھی مارے گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے ابایان صوبے میں واقع فوجی کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا، سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان کئی گھنٹوں تک گھمسان کی جنگ جاری رہی جس کے دوران 19 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یمن میں اتحادی افواج کی جانب سے بھی مسلح افراد کے حملے میں 19 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے تاہم سرکاری بیان میں 5 حملہ آوروں کے مارے جانے کا بھی دعویٰ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملہ آور کا تعلق القاعدہ سے تھا تاہم آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کا اس علاقے میں حملے کی نہ تو صلاحیت باقی بچی نہیں ہے نہ ہی ان میں اتنی سکت ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی عدین میں حوثی باغیوں کے دو مختلف مقامات پر حملوں میں مجموعی طور پر 49 افراد ہلاک ہو گئے تھے، پہلا حملہ عدین کے پولیس اسٹیشن پر خود کش کار بمبار نے کیا جبکہ دوسرا حملہ بیلاسٹک میزائل حملہ تھا جو پولیس تربیتی کیمپ پر کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔