گھریلو پریشانیوں سے تنگ خاتون نے خود کشی کر لی

نامہ نگار  جمعرات 19 ستمبر 2013
پولیس نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد لاش دریا سے نکالی۔

پولیس نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد لاش دریا سے نکالی۔

کوٹری:  خاتون نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر کوٹری بیراج کے قریب دریائے سندھ میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی، لاش نکال لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کوٹری بیراج کے قریب دریائے سندھ میں حیدرآباد سحرش نگر کی رہائشی 40 سالہ شہزادی خاصخیلی بنت محمد جمن نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی، خاتون کو دریا میں چھلانگ لگاتے ہوئے قریبی افراد نے دیکھ لیا مگر کچھ نہ کر سکے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد لاش دریا سے نکالی۔ پولیس نے مطابق خاتون پر کسی کا قرضہ تھا اور قرض دار گھر کے چکر کاٹ رہے تھے، جس کے باعث اس نے خود کشی کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔