قلعہ عبداللہ میں بس اور پک اپ کے درمیان تصادم، 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 اگست 2019
ہلاکتوں میں اضافےکاخدشہ ہے،لیویزحکام. ۔ فوٹو: فائل

ہلاکتوں میں اضافےکاخدشہ ہے،لیویزحکام. ۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: شاہراہ جنگل پیر علیزئی کے قریب مسافر بس اور پک اپ میں ہونے والے تصادم کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں شاہراہ جنگل پیر علیزئی کے قریب ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور حادثے میں پک اپ مکمل طور پر تباہ ہوگئی، تصادم کے نتیجے میں مسافر بس بھی الٹ گئی جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوئے فوری طور پر 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔