تماشائیوں کی فقرے بازی پر وارنر نے دونوں خالی جیبیں دکھا دیں

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 4 اگست 2019
دلچسپ بات یہ ہے آخر میں یکایک میزبان سائیڈ کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئی تھیں، فوٹوفائل

دلچسپ بات یہ ہے آخر میں یکایک میزبان سائیڈ کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئی تھیں، فوٹوفائل

برمنگھم:  ایجبسٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز تماشائیوں کی فقرے بازی پر آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے اپنی دونوں خالی جیبیں دکھا دیں۔

انگلینڈ کی اننگز کے اختتامی مرحلے میں وارنر کچھ وقت کے لیے بائونڈری کے قریب فیلڈنگ کے لیے آئے تو تماشائیوں نے مل کر گانا شروع کردیا کہ ’ اس کے ہاتھوں میں سینڈ پیپرز ہیں‘ جس پر وارنر ان کی جانب مڑے اور اپنی دونوں خالی جیبیں دکھا دیں۔ دلچسپ بات یہ ہے آخر میں یکایک میزبان سائیڈ کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔