- پاسپورٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
- اردو زبان بولنے پر طالبعلم کے ساتھ بدسلوکی؛ اسکول کی رجسٹریشن معطل، جرمانہ عائد
- کراچی میں آئندہ 3 روز موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی پیشگوئی
- عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ
- وزیراعظم اور آرمی چیف کی زخمیوں کی عیادت، شہباز شریف آئی جی پر برہم
- چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدررہیں گے یا نہیں، فیصلہ کل سنایا جائیگا
- زرداری پر قتل کا الزام، شیخ رشید تھانے میں پیش نہ ہوئے، مقدمہ درج ہونے کا امکان
- اے سی سی اے مضمون میں پہلی پوزیشن؛ پاکستانی طالبعلم عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد
- پوتن نے اپنی افواج کو مجھے میزائل حملے میں قتل کرنے کا حکم دیا تھا؛ بورس جانسن
- انٹربینک میں ڈالر 269 اور اوپن مارکیٹ میں 275 روپے تک پہنچ گیا
- بجلی اور حرارت کے بغیر مچھربھگانے والا نظام، فوجیوں کے لیے بھی مؤثر
- اے آئی پروگرام کا خود سے تیارکردہ پروٹین، مضر بیکٹیریا کو تباہ کرنے لگا!
- بھارتی کسان نے جامنی اور نارنجی رنگ کی گوبھیاں کاشت کرلیں
- جنوبی کوریا نے ’فائرنگ‘ پر شمالی کوریا سے معذرت کرلی
- عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی
- کرناٹک میں گائے ذبح کرنے کے الزام پر نوجوان پر انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر منگل سے مذاکرات شروع ہوں گے
- فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور
- صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں! پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی
- دہشت گرد نماز کی پہلی صف میں موجود تھا، خواجہ آصف
بحریہ ٹاؤن کراچی ڈیمز بنانیوالا پہلا رہائشی منصوبہ،150 ملین گیلن پانی ذخیرہ کرلیا گیا

جدید سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ موجود ہے جس کی پانی صاف کرنے کی یومیہ صلاحیت 2 سے 4 ملین گیلن پانی ہے، کیپٹن رٹائرڈ حامد ظفر
کراچی: بحریہ ٹاؤن کراچی ڈیمز بنانے والا پہلا رہائشی منصوبہ بن گیا،12 ڈیمز میں حالیہ بارشوں کا 150 ملین گیلن سے زائد پانی محفوظ کرلیا گیا۔
بحریہ ٹاؤن میں مزید ڈیمز بھی بنائے جائیں گے، استعمال شدہ پانی کو بھی دوبارہ قابل استعمال بنایا جا رہا ہے، یہ باتیں بحریہ ٹاؤن کراچی کے سینیئر جنرل منیجر ایڈمن اینڈ کوآرڈینیشن کیپٹن رٹائرڈ حامد ظفر نے بحریہ ٹاؤن میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر جنرل منیجر انفرااسٹرکچر رٹائرڈ بریگیڈیئر خالد محمود خاور، جنرل منیجر سیکیورٹی رٹائرڈ کیپٹن زاہد اعوان اور دیگر بھی موجود تھے۔
کیپٹن ریٹائرڈ ظفر نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن میں 12 ڈیمز بنائے گئے ہیں جن میں حالیہ بارشوں اور بلوچستان کے پہاڑوں سے آنے والا 150 ملین گیلن سے زائد پانی محفوظ کیا گیا ہے، بحریہ ٹاؤن ذمے دار ادارہ ہونے کی حیثیت سے پانی کی قدر و قیمت سے آگاہ ہے اسی لیے ہم مزید ڈیمز بھی بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ پانی کو کسی صورت ضائع نہ ہونے دیا جائے، انھوں نے بتایا کہ بحریہ ٹاؤن استعمال شدہ پانی کو بھی دوبارہ قابل استعمال بنارہا ہے۔
اس مقصد کے لیے دور جدید کا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ موجود ہے جس کی پانی صاف کرنے کی یومیہ صلاحیت 2 سے 4 ملین گیلن پانی ہے، جیسے جیسے آبادی اور پانی کا استعمال بڑھتا جائے گا ویسے ویسے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی، بحریہ ٹاؤن نے اپنے ڈیزائن میں7 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منصوبہ بندی کررکھی ہے، یہ پانی کنسٹرکشن اور ہارٹی کلچر میں استعمال کیا جارہا ہے، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ گرے واٹر کو 24 گھنٹے پراسس کرتا رہتا ہے، کیپٹن ظفر کا کہنا تھا کہ بارشیں بحریہ ٹاؤن میں رہنے والوں کے لیے کسی صورت باعث زحمت نہیں ہیں۔
یہاں رہنے والے قدرت کے اس تحفے سے پوری طرح لطف اندوز ہوتے ہیں، بحریہ ٹاؤن کراچی میں پہلے کی طرح اس بار بھی مون سون بارشیں اپنے ساتھ لاتعداد رحمتیں اور خوشگوار موسم لے کر آئیں، یہ شہر بے مثال جدید طرز تعمیر، بہترین انفرااسٹرکچر اور زبردست ٹاؤن پلاننگ کا منہ بولتا ثبوت ہے، نکاسی آب کے جدید نظام کی وجہ سے یہاں نہ سڑکوں پر پانی کھڑا ہوا اور نہ ہی گٹر ابلے بلکہ صاف ستھری سڑکیں بارش میں دھل کر مزید نکھر گئیں۔
دوران بارش رہائشیوں کو بغیر کسی رکاوٹ تمام سہولتیں مسلسل فراہم کی جاتی رہی، پانی کی نکاسی کے باعث بجلی کا کوئی تعطل نہیں ہوا، بحریہ ٹاؤن انتہائی اعلی معیار کا رہائشی منصوبہ ہے، یہاں رہنے والوں کو زندگی کی تمام سہولتیں میئسر ہیں، بحریہ ٹاؤن بہترین رہائش کے ساتھ تعلیم، صحت اور تفریح کی اعلی سہولتوں کا مجموعہ ہے، 120 بستروں کے اسپتال میں علاج کی جدید سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، دنیا کی تیسری سے سے بڑی مسجد بحریہ ٹاؤن میں زیر تعمیر ہے، بحریہ ٹاؤن کے وسیع رقبے پر صفائی ستھرائی کی صورتحال کا کسی بھی ترقی یافتہ ملک سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔
اسکول، کالج اور یونیورسٹی بھی بحریہ ٹاؤن کراچی کا حصہ ہے، بریفنگ کے بعد جنرل منیجر انفرااسٹرکچر رٹائرڈ بریگیڈیئر خالد محمود خاور نے صحافیوں کو ڈیمز،اسکول، اسپتال، اپارٹمنٹس، بینگلوز، ایڈوینچر پارک، مسجد، نائٹ سفاری، گولف، اسٹیڈیم، سینیما اور دیگر منصوبوں کا تفصیلی دورہ کرایا، ڈیمز سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ پانی محفوظ نہیں کرتے تو کراچی میں مزید تباہی ہوسکتی تھی، بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ ان ڈیمز میں آئندہ فش فارمنگ کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔