ترک سرمایہ کارپہلے سے زیادہ سرمایہ کاری کریں، نوازشریف

آن لائن / این این آئی  جمعرات 19 ستمبر 2013
استنبول: وزیر اعظم  میاں نواز شریف ترکی کی مختلف کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز سے ملاقات کررہے ہیں ۔ فوٹو : اے پی پی

استنبول: وزیر اعظم میاں نواز شریف ترکی کی مختلف کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز سے ملاقات کررہے ہیں ۔ فوٹو : اے پی پی

انقرہ:  وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان افغان طالبان رہنما ملا برادر کو کب رہا کرے گا اس کا فیصلہ وہ ترکی سے وطن واپسی پر کریں گے۔

انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو میں انھوں نے بتایا کہ ملا عبدالغنی برادر کی رہائی کا فیصلہ افغان صدر حامد کرزئی کے دورہ پاکستان میں کیا گیا تھا اور افغان لیڈر کی رہائی کا طریقہ کار بھی وطن واپسی پر طے کریں گے۔

استنبول میں ترکی کی مختلف کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت کی پہلی ترجیح مضبوط پاکستان ہے۔ ترک سرمایہ کار پہلے سے زیادہ سرمایہ کاری کریں، وزیراعظم نے بدھ کو ترکی کے سستے مکانات کے منصوبے ’’توکی‘‘ کا دورہ کیا تاکہ پاکستان میں اسی طرح کی ہاؤسنگ اسکیموں کے قیام کا جائزہ لیا جاسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔