انوشکا شرما کی ٹھکرائی ہوئی ہٹ فلمیں

ویب ڈیسک  پير 5 اگست 2019
انوشکا کے کیریئر میں کئی ہٹ فلمیں شامل ہیں فوٹوفائل

انوشکا کے کیریئر میں کئی ہٹ فلمیں شامل ہیں فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے کیریئر میں کئی ہٹ فلمیں شامل ہیں۔ تاہم انہوں نے کئی فلموں کو ٹھکرایا بھی ہے جو ریلیز کے بعد ہٹ ثابت ہوئیں۔

تماشا

2015 میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم ’’تماشا‘‘میں اداکار رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی اداکاری آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں نقش ہے۔ تاہم یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں فلم کے مرکزی کردار کےلیے ہدایت کار امتیاز علی کی پہلی پسند ڈمپل گرل دپیکا نہیں بلکہ انوشکا شرما تھیں اور امتیاز علی نے  انہیں فلم کی پیشکش بھی کی تھی لیکن انوشکا نے یہ کہہ کر فلم ٹھکرادی کہ انہیں فلم میں اپنا کردار مناسب نہیں لگا۔

2اسٹیٹس

اداکار ارجن کپور اور عالیہ بھٹ کی  فلم ’’2 اسٹیٹس‘‘ بھی پہلے انوشکا شرما کو آفر ہوئی تھی لیکن انوشکا شرما نے انکار کردیا۔ بعد ازاں یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔

کی اینڈ کا

اداکارہ کرینہ کپور اورارجن کپور کی فلم ’’کی اینڈ کا‘‘ بھی کرینہ سے پہلے انوشکا شرما کو آفر ہوئی تھی لیکن انوشکا نے اس فلم کو بھی ٹھکرادیا۔ تاہم یہ فلم باکس آفس پر اوسط درجے کی کمائی ہی کرسکی تھی۔

بار بار دیکھو

اداکارہ کترینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم ’’بارباردیکھو‘‘میں ہدایت کارہ نتیا مہرا کی پہلی پسند کترینہ نہیں بلکہ انوشکا شرما تھیں اور انہوں نے انوشکا کو اس کردار کی پیشکش بھی کی تھی لیکن انوشکا نے انکار کردیا تھا۔

تھری ایڈیئٹس

یہاں ایک ایسی فلم کا ذکر بھی ہے جسے انوشکا نے ٹھکرایا تو نہیں تھا لیکن آڈیشن دینے کے باوجود یہ فلم ان کے حصے میں نہ آسکی۔ یہاں بات ہورہی ہے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان اور کرینہ کپور کی 2009 میں ریلیز ہونے والی سپرہٹ فلم ’’تھری ایڈیئٹس‘‘کی۔ انوشکا شرما نے فلم میں کرینہ کپور والے رول کےلیے آڈیشن بھی دیا تھا لیکن فلم کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی کو اس بارے میں پتا ہی نہیں چلا اور جب بعد میں انوشکا نے انہیں آڈیشن والا کلپ دکھایا تو وہ حیران رہ گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔