بھارتی وزیراعظم مودی دہشت گرد لیڈر ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک  اتوار 4 اگست 2019
مودی سری نگر میں اسرائیلی طرز کا اسٹرکچر لانا چاہتا ہے، وزیرریلوے

مودی سری نگر میں اسرائیلی طرز کا اسٹرکچر لانا چاہتا ہے، وزیرریلوے

لاہور: وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی بنیادی طور پر ایک دہشت گرد لیڈر ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئندہ 15 روز میں سری نگر کے حالات کو بہت کشیدہ ہوتے دیکھ رہا ہوں،  مودی سری نگر میں اسرائیلی طرز کا اسٹرکچر لانا چاہتا ہے، ہمیں پوری طاقت، جوش ، ولولے سے پاک فوج کے ساتھ  کھڑے ہونا ہے۔

وزیرریلوے نے کہا کہ ‏مودی بنیادی طورپر دہشت گرد لیڈر ہے، مودی کو سب سے بڑی تکلیف عمران خان اور ٹرمپ کے درمیان کامیاب مذاکرات سے ہوئی، صدر ٹرمپ نے بھارت کو بے نقاب کیا، ‏بھارت کی امریکا میں زبان کچھ اور ہے اور بھارت میں کچھ اور ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔