ایران نے ایک اور غیر ملکی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا

ویب ڈیسک  اتوار 4 اگست 2019
پاسداران انقلاب کی اسپیڈ بوٹ خلیج فارس میں تیل بردار بحری جہازوں کی نگرانی کر رہی ہے۔ فوٹو : فائل

پاسداران انقلاب کی اسپیڈ بوٹ خلیج فارس میں تیل بردار بحری جہازوں کی نگرانی کر رہی ہے۔ فوٹو : فائل

تہران: ایران کے پاسداران انقلاب کے اہلکاروں نے خلیج فارس کے پانیوں پر ایک اور غیر ملکی آئل ٹینکر اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیجی پانیوں پر ایران نے ایک اور غیرملکی تیل بردار بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا ہے، بحری جہاز میں موجود عملے کے 7 ارکان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی وژن نے بات کرتے ہوئے پاسداران انقلاب کے کمانڈر رامیزان ضراہی نے بتایا کہ غیر ملکی تیل بردار بحری جہاز 7 لاکھ لیٹر تیل غیر قانونی طور پر عرب ممالک میں اسمگل کرنے جا رہا تھا۔

یہ خبر پڑھیں : ایران نے آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا

آئل ٹینکرز میں سوار عملے کے ارکان کا تعلق مختلف ممالک سے ہے تاہم تیل بردار بحری جہاز کی ملکیت اور دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں اور نہ ہی کوئی دعویدار سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ایرانی آئل ٹینکر کو جبرالٹر میں تحویل میں لینے کے جواب میں ایران نے بھی ایک برطانوی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔