- ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دس سال کی کم ترین سطح پر آگئے
- چالان کیوں کیا؟ لاہور میں درجن بھر افراد کا ٹریفک اہلکاروں پر تشدد
- گاڑی روکنے پرخاتون کی ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی، تھپڑ مار دیا
- ہماری خوش قسمتی ہے اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں اچھے کھلاڑی ہیں، سرفراز احمد
- 90 روز میں انتخابات نہ کرائے تو نگراں وزرائے اعلیٰ پر آرٹیکل 6 لگے گا، فواد چوہدری
- مزید 3 فارماسیوٹیکل کمپنیز نے پاکستان سے کاروبار بند کرنے کی تیاری شروع کردی
- ڈالر کی پرواز جاری، انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات
- پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
- چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا
- دباؤ والے دستانے جو مردہ بچوں کی پیدائش کم کرسکتے ہیں
- گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ
- ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا
- توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
- صرف گمراہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، جامعہ الازہر کا پشاور حملے پر اظہار مذمت
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
- نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن احتساب عدالت سے بری
- دانیہ شاہ ویڈیو وائرل کیس؛ مدعی مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی کو پیش ہونے کا حکم
- بتایا جائے لاپتا افراد زندہ ہیں مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ عدالت وزارت دفاع پر برہم
بارش کے بعد سڑکیں گڑھوں میں تبدیل، حادثات بڑھ گئے

بلدیاتی ادارے استرکاری نہیں کرسکتے تو گڑھوں میں ملبہ ڈال کرانھیں بھر دیں،شہری (فوٹو : فائل)
کراچی: کراچی میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں نے شہر میں کیے جانے والے نام نہادترقیاتی کاموں کی قلعی کھول دی، شہر بھر کی شاہراہیں اور سڑکیں گڑھوں میں تبدیل ہوگئیں۔
حکومت سندھ، محکمہ بلدیات اور بلدیاتی اداروں کی غفلت کے باعث شہر بھر کی شاہراہیں اور سڑکیں گڑھوں کے باعث موت کے کنوؤں میں تبدیل ہوچکی ہیں، بارش کے بعد پڑنے والے گہرے گڑھوں میں گاڑیاں پھنسنے لگی ہیں موٹر سائیکل سوار گڑھوں میں گرکر زخمی ہورہے ہیں، گڑھوں کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور حادثات معمول بن گئے ہیں۔
شہریوں نے وزیر بلدیات اور میئر کراچی اور ضلعی بلدیاتی اداروں کے چیئرمینوں سے اپیل کی ہے کہ اگر سڑکوں کی استری کاری نہیں کرسکتے تو کم از کم گڑھوں میں ملبہ ڈال کر انھیں بھر دیا جائے تاکہ جان لیوا حادثات اور ٹریفک جام سے شہری بچ سکیں۔
حالیہ بارشوں نے جہاں سڑکوں کو گڑھوں میں بدل کر رکھ دیا ہے وہیں شہر بھر کا نکاسی آب کا نظام بھی بری طرح سے متاثر ہے ، شہر کی ہر گلی اور محلے کے علاوہ مرکزی سڑک پر گٹر ابل رہے ہیں اور گندا پانی تالاب کا منظر پیش کررہا ہے، شفیق موڑ سے سہراب گوٹھ انڈر پاس جانے والی سڑک گزشتہ کئی ماہ سے ٹوٹ پھوٹ کی شکار تھی اور رہی سہی کسر حالیہ بارشوں نے پوری کردی مذکورہ سڑک پر گہرے گڑھے پڑنے سے گزرنے والے شہری شدید اذیت سے دوچار ہیں، سڑک پر گاڑیوں کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے شفیق موڑ تک بدترین جام ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ جاتی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کی بے حسی کی وجہ سے شہریوں کو روزانہ بدترین ٹریفک جام کا عذاب برداشت کرنا پڑرہا ہے بلکہ مہنگائی میں ایندھن ضائع ہونے سے اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔
عیدالاضحی کے موقع پر نارتھ ناظم آباد ، شادمان ٹاؤن ، بفرزون اور نارتھ کراچی سمیت دیگر علاقوں کے رہائشی اسی راستے کو سپر ہائی وے پر لگنے والی مویشی منڈی جانے کے لیے استعمال کرتے ہیں اگر سڑک کی استری کاری ممکن نہیں تو ملبہ ڈال کر ہی گڑھوں کو بند کر دیا جائے تاکہ گاڑیاں آسانی سے گزرسکیں گے۔
کراچی مں گزشتہ ہفتہ ہونے والی مون سون بارشوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کورنگی، لانڈھی، عزیز آباد، شیر شاہ، پیپلز چورنگی ، کریم آباد فلائی اوور سے سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت جانے والا ٹریک ، نیوکراچی، ایوب گوٹھ ، یونیورسٹی روڈ، دھوراجی کالونی ، بہادر آباد ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، انڈہ موڑ ، قلندریہ چورک ، سخی حسن چورنگی، جہانگیر روڈ، جمشیدروڈ، جیل روڈ، اولڈ سٹی ایریاز میں نشتر روڈ، رنچھوڑ لائن، رامسوامی، جوبلی، بوہرا پیر اور لیاری کی کئی سڑکوں پر گہرے گڑھے پڑچکے ہیں جس سے گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والوں کو شدید پریشانی اوراذیت کا سامنا ہے۔
حالیہ بارش کے بعد ان علاقوں سے سیوریج کا نظام بھی بری طرح سے متاثر ہے ہر سڑک اور گلی میں جگہ جگہ ابلتے ہوئے گٹروں سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہے، شہر کے کئی علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی ہے جس سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔