- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
خیبرپختونخوا حکومت کا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں انتخابات کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے قبائلی اضلاع سے ارکان کو نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ نئے وزراء کے ناموں کا اعلان وزیراعلی محمود خان کریں گے۔ آزاد ارکان کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی لیکن شرائط رکھنے والوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا پی ٹی آئی میں شمولیت کے لیے نہ کوئی شرط مانی اور نہ شرط رکھی قبائلی انتخابات پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے لیے پارٹی سے رابطہ کرلیا ہے۔
شوکت یوسفزئی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی ، ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف مہم کے باوجود پی ٹی آئی نے دیگر سیاسی جماعتوں سے زیادہ نشستیں اور ووٹ حاصل کیے لیکن اپنے ہی پارٹی کارکنوں کی جانب سے مخالف امیدوار کھڑے ہونے پر پارٹی کو نقصان پہنچا اس لیے پارٹی فیصلے کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے لیے پارٹی سے رابطہ کرلیا ہے۔
صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمیں مزید ارکان کی ضرورت نہیں تھی لیکن اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے آزاد امیدواروں کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی وزیر اعلی کی جانب سے وزیر قانون اور میں نے ملاقاتیں کیں اگر وہ بغیر کسی شرائط کے پی ٹی آئی میں شمولیت کرنا چاہتے ہیں تو انھیں خوش آمدید کہا جائے گا لیکن شرائط رکھنے والوں سے ہم نے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہم نے غیر مشروط طور پر آنے والوں کو قبول کیا بلوچستان جمہوری پارٹی میں شامل ہونے والے آزاد ارکان نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہوگا۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ قبائلی اضلاع انتخابات کے بعد کابینہ میں توسیع کی جارہی ہے عید کے بعد نئے ارکان حلف اٹھائیں گے۔ قبائلی اضلاع سے دو وزراء کو شامل کیا جارہا ہے تاہم وزراء کے ناموں کا حتمی فیصلہ وزیراعلی کریں گے مہنگائی کا ہمیں بھی احساس ہے لیکن عوام کو ٹیکس دینا ہوگا ٹیکسوں کے بغیر ملک نہیں چلتا امریکا میں لوگ 60 فیصد ٹیکس دیتے ہیں اور انگلینڈ میں 40 فیصد اور جب لوگوں کی آمدنی بڑھتی ہے وہاں بھی شرح 60 فیصد تک پہنچ جاتی ہے۔ یہاں لوگ 17 فیصد ٹیکس دینے کے لیے تیار نہیں اس کی وجہ لوگوں کا اعتماد ہے۔ گزشتہ حکومتوں پر لوگ اعتماد نہیں کرتے تھے لیکن ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں ان کے ٹیکسوں کا پیسہ لوگوں کی تعلیم صحت پر خرچ ہوگا۔ ٹیکسوں کی ادائیگی کے طریقے کار کو آسان بنارہے ہیں اور ون ونڈو آپریشن شروع کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔