کراچی: ٹارگٹڈ آپریشن میں 19 ملزمان گرفتار، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 19 ستمبر 2013
پولیس نے اتحاد ٹاؤن،قائد آباد اور بلوچ کالونی سے مختلف وارداتوںمیں ملوث ملزموں کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کرلیا۔  فوٹو : فائل

پولیس نے اتحاد ٹاؤن،قائد آباد اور بلوچ کالونی سے مختلف وارداتوںمیں ملوث ملزموں کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ فوٹو : فائل

کراچی: رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 19 ملزمان کوگرفتارکرلیا، جبکہ چھاپوں اورگرفتاریوں کے باوجود فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

شہر قائد میں امن وامان کے قیام کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں، رینجرز نے رات گئے شاہ فیصل کالونی کا محاصرہ کرکے 4 مشتبہ افراد کوحراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا، عائشہ منزل کے علاقے عیسی گوٹھ سے بھی رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب پولیس نے اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں چھاپہ مار کر 6 مشبہ افراد کو گرفتار کرلیا، پولیس نے ملزمان سے اسلحہ برآمد کرنے کا بھی دعوی کیا ہے، قائد آباد سے 2 مبینہ بھتہ خوروں کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ برآمد کر لیا، جبکہ بلوچ کالونی سے بھی 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے  اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی، تاہم گلشن معمار اور مواچھ گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔