لاہور: حساس ادارے کا اہلکار نامعلوم افراد کے تشدد سے جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 19 ستمبر 2013
محمد نواز چوکی پر ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور سر پر ڈنڈے برسائے، پولیس   فوٹو: فائل

محمد نواز چوکی پر ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور سر پر ڈنڈے برسائے، پولیس فوٹو: فائل

لاہور: نامعلوم افراد نے حساس ادارے کے اہلکار کو سر پر ڈنڈے مار کر جاں بحق کردیا۔

پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع حساس ادارے کی چوکی پر تعینات 43 سالہ محمد نواز ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور سر پر ڈنڈے برسائے جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے لاش مردہ خانے جمع کراکے کارروائی شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔