ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں جلد استحکام آجائے گا، گورنراسٹیٹ بینک

ویب ڈیسک  جمعرات 19 ستمبر 2013

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

لاہور: گورنراسٹیٹ بینک یاسین انورنے کہا ہے کہ  ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اوراسٹاک مارکیٹ میں جلد استحکام آجائے گا۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنراسٹیٹ بینک یاسین انور نے کہا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈیلرزڈالرسے کھیلتےرہتے ہیں جس سےروپےکی قدرمیں کمی آتی ہے، انہوں نے بتایا کہ ملک میں کام کرنے والے کمرشل بینکوں نے حکومت پاکستان کو مجموعی طور پر 65 کروڑ ڈالر قرض دینے کی پیشکش کی ہے جس سے زرمبادلہ زخائر اور روپے پر دباؤ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، انہوں نے بتایا کہ اسلامی ترقیاتی بینک سے 133 ملین ڈالرمل گئے ہیں دوسری قسط بھی جلد ہی مل جائےگی، آئی ایم ایف سے معاہدے کی وجہ سےعالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کومثبت ریٹنگ دی ہے۔

یاسین انور نے کہا کہ مارکیٹ سینٹیمنٹ کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، آئندہ آنے والے چند دنوں میں روپے کی قدر میں بہتری ہوجائے گی، گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے 5 سو 75 ارب روپے کے قرضے لئے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔