ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی وطن واپسی کے مطالبے پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی

ویب ڈیسک  جمعرات 19 ستمبر 2013
الطاف حسین کی وطن واپسی کے مطالبے پرایوان میں موجود ایم کیو ایم کے تمام ارکان کھڑے ہوگئے اور احتجاج کرتے ہوئے شور مچانا شروع کردیا۔  فوٹو : فائل

الطاف حسین کی وطن واپسی کے مطالبے پرایوان میں موجود ایم کیو ایم کے تمام ارکان کھڑے ہوگئے اور احتجاج کرتے ہوئے شور مچانا شروع کردیا۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے ایک رکن کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو وطن واپس بلانے کے مطالبے پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ہوگئی اور شور شرابے سے ایوان کی کارروائی بھی متاثر ہوئی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس وقت شدید ہنگامہ اور شور غل مچ گیا جب پیپلز پارٹی کے رکن کمال چانگ نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی وطن واپسی کا مطالبہ کردیا، اس مطالبے کے ساتھ ہی ایوان میں موجود ایم کیو ایم کے تمام ارکان کھڑے ہوگئے اور احتجاج کرتے ہوئے شور مچانا شروع کردیا، اس دوران ایم کیو ایم کے ارکان اور پیپلز پارٹی کے رکن کمال چانگ میں سخت اور تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔