راولپنڈی: قبضہ مافیا کےخلاف 9 گھنٹوں تک جاری رہنے والا احتجاج ختم، جی روڈ پر ٹریفک بحال

ویب ڈیسک  جمعرات 19 ستمبر 2013
9 گھنٹوں سے جاری احتجاج کے دوران پانچ افراد بے ہوش بھی ہوگئے، فوٹو: ایکسپریس نیوز

9 گھنٹوں سے جاری احتجاج کے دوران پانچ افراد بے ہوش بھی ہوگئے، فوٹو: ایکسپریس نیوز

راولپنڈی: روات میں زمینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف علاقہ مکینوں کے احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ پر 9 گھنٹوں تک ٹریفک کی آمدورفت معطل رہی۔

راولپنڈی اور اسلام آباد سے ملحقہ علاقے روات کے سیکڑوں رہائشیوں نے قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ کو بلاک کردیا، جس کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ جانے والا راستہ مکمل طور پر بند ہوگیا جب کہ جی ٹی روڈ، جہلم، سوہاوا اور گوجر خان روڈ پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں تاہم پولیس مظاہرین کو ہٹانے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران راوت میں ایئرپورٹ کی تعمیر کے اعلان کے بعد قضہ مافیا نے سی ڈی اے حکام کی ملی بھگت سے ان کی زرعی زمینوں پر قبضہ شروع کردیا ہے۔ قابضین سے ان کی اراضی وا گزار کرانے تک وہ احتججا کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔  بعد ازاں سرکاری حکام کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طریقے سے منتشر ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔