بی جے پی کے مکروہ عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان 

ویب ڈیسک  پير 5 اگست 2019
کشمیر کی خود مختارحیثیت کا خاتمہ کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان ۔ فوٹو : فائل

کشمیر کی خود مختارحیثیت کا خاتمہ کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان ۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بی جے پی کے مکروہ عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کرنے کے اقدام کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بی جے پی کے مکروہ عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کشمیر کی خود مختارحیثیت کا خاتمہ کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے، کشمیری رہنماؤں کی نظر بندی اور حراست کا مقصد بھارت کے کالے قوانین اور مظالم کا تحفظ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔