اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس کی 5 حدیں گر گئیں، ڈالر تنزلی کا شکار

اسٹاف رپورٹر  منگل 6 اگست 2019
ڈالر کے ریٹ انٹربینک میں 51 پیسے کم ہو کر 158.93، اوپن کرنسی مارکیٹ میں 60 پیسے کی کمی سے 158 روپے 90 پیسے رہے
۔فوٹو: فائل

ڈالر کے ریٹ انٹربینک میں 51 پیسے کم ہو کر 158.93، اوپن کرنسی مارکیٹ میں 60 پیسے کی کمی سے 158 روپے 90 پیسے رہے ۔فوٹو: فائل

کراچی: امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ سے عالمی مارکیٹوں میں رونماہونے والی مندی اور پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو بھی مندی کا تسلسل قائم رہا جس سے انڈیکس کی 31600، 31500، 31400، 31300 اور 31200 پوائنٹس کی 5 حدیں بیک وقت گرگئیں۔

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے سبب 72.29 فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 65 ارب 74 کروڑ 15 لاکھ 99 ہزار 659 روپے ڈوب گئے۔ دوسری جانب پیر کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرکوتنزلی کا سامناکرناپڑا۔

انٹربینک مارکیٹ میں پیر کوڈالر کی قدر ایک موقع پرگھٹ کر158 روپے 47 پیسے کی سطح پر آگئی تاہم کاروبارکے اختتام پرڈالر کے انٹربینک ریٹ51پیسے کی کمی سے158روپے93پیسے رہے۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر60پیسے کی کمی سے158روپے90پیسے رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔