5 سال میں ٹیکس دہندگان کی تعداد 35 لاکھ تک لے جانے کا ہدف

احتشام مفتی  منگل 6 اگست 2019
FBR کی ’’پاکستان ریزز ریونیو پروجیکٹ‘‘ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے
 (فوٹو: فائل)

FBR کی ’’پاکستان ریزز ریونیو پروجیکٹ‘‘ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے (فوٹو: فائل)

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اگلے 5 سال میں فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد 35 لاکھ تک لے جانے کا ہدف مقرر کردیا ہے جن کی فی الوقت تعداد12لاکھ ہے۔

عالمی بینک کے فنڈ سے قائم کیے گئے ٹیکس آمدنی بڑھانے سے متعلق ’’پاکستان ریزز ریونیو پروجیکٹ‘‘ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ اگلے 5سال میں ٹیکس برائے جی ڈی پی موجودہ 13 فیصد سے بڑھاکر 17فیصد کرنے کا ہدف حاصل کیاجائے گا۔

اجلاس میں حکومت کے کاروبار کو آسان کرنے کے پروگرام کے تحت ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی مدت موجودہ 253 اعشاریہ 5 گھنٹے سے کم کرکے اگلے 5 سال میں 130 گھنٹے کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ ٹیکس نظام کو شفاف اور سہل بنایاجائے گا جبکہ یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ ڈیٹاشیئرنگ کے ذریعے نئے ٹیکس دہندگان کا سراغ لگایاجائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ اہم سیکٹر کی صنعتوں کی پیداوار کی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اور الیکٹرانک مانیٹرنگ کے ذریعے کڑی نگرانی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔