فنڈز کی کمی؛ ایوان صدر میں عیدالاضحیٰ پر ہونے والی تقریبات منسوخ

ویب ڈیسک  منگل 6 اگست 2019
ایوان صدر میں عید الاضحی پر کسی مہمان کو مدعو نہیں کیا جا رہا، ذرائع فوٹو: فائل

ایوان صدر میں عید الاضحی پر کسی مہمان کو مدعو نہیں کیا جا رہا، ذرائع فوٹو: فائل

 اسلام آباد: فنڈز کی کمی کے باعث ایوان صدر میں عیدالاضحیٰ پر ہونے والی تمام تقریبات منسوخ کردی گئیں ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں ہر سال عیدالفطر اور عید الضحیٰ کے موقع پر غیر ملکی سفارتکاروں اور اہم شخصیات کو مدعو کیا جاتا تھا۔ تاہم اس مرتبہ عید الاضحیٰ کے موقع پر کسی قسم کی کوئی تقریب منعقد نہیں کی جارہی۔

ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں تقریبات کی منسوخی کی وجہ فنڈز کی کمی ہے، ایوان صدر کے لئے انٹرٹینمنٹ فنڈز کے لئے 2 ہفتے قبل کابینہ میں سمری بھیجی گئی تھی تاہم اسے مسترد کردیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔