کترینہ کی میری زندگی میں خاص اہمیت ہے، رنبیر کپور

اے پی پی  جمعـء 20 ستمبر 2013
 میڈیا کے آگے تمام باتیں کھول کر راز ختم نہیں کرنا چاہتا ،اداکار۔ فوٹو: فائل

میڈیا کے آگے تمام باتیں کھول کر راز ختم نہیں کرنا چاہتا ،اداکار۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بھارتی اداکار رنبیر کپور نے بالآخر اپنی زندگی میں کترینہ کیف کے لیے خاص جگہ ہونے کا اعتراف کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور نے ایک گفتگو میں کہا ہے کہ کترینہ کا اس کی زندگی میں ایک نہایت اہم مقام ہے لیکن وہ میڈیا کے آگے تمام باتیں کھول کر راز ختم نہیں کرنا چاہتے ۔ رنبیر نے کہا کہ اس کی نجی زندگی کے بارے میں بہت کچھ سامنے لایا جا چکا ہے وہ نہیں چاہتے کہ ان کی زندگی ریالٹی شو بن جائے البتہ کترینہ کا میری زندگی میں اہم مقام اور جگہ ہے ۔ رنبیر نے کہا کہ انھوں نے ماضی سے سبق سیکھا ہے، اگر میں شادی کروں گا تو ظاہرہے اسی سے کروں گا جس سے مجھے محبت ہے اور دنیا کو بتائوں گا بھی ۔

رنبیر کا خیال ہے کہ ان کے لوگ عورتوں اور ان کے تعلقات کے بارے میں بے حد چوکنے رہتے ہیں اور بات کرتے ہیں ۔میرے خیال میں ایسے معاشرے میں عورتوں کو تحفظ دینا چاہیے ۔ اداکار نے کہا کہ میں اپنی ذاتی زندگی کے اسراروں کا تحفظ کرنا چاہتا ہوں اس لیے اس کو اس بات کی پرواہ نہیں کہ دنیا کیا کہہ اور لکھ رہی ہے ۔ اداکار نے مزید کہا کہ میڈیا اس کے بارے میں جو کہے یا لکھے وہ یہ مانتے ہیں کہ ان کی شہرت میڈیا کی ہی دین ہے ۔ رنبیر نے کہا کہ میں میڈیا کا بنایا ہوا اسٹار ہوں اس لیے میری اپنی کوئی رائے نہیں ہوگی میں کچھ کہوں گا تو اس کے خلاف اور حق میں بیسیوں مختلف آرٹیکلز اور نقطہ نظر سامنے آئیں گے جو میری زندگی پر منفی اثر ڈالیں گے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔