پشاور میں فیس بک فرینڈ نے دوست کو قتل کردیا

احتشام خان  منگل 6 اگست 2019
پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ میں نوجوان کو فیس بک کی دوستی مہنگی پڑ گئی،فوٹو: ایکسپریس

پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ میں نوجوان کو فیس بک کی دوستی مہنگی پڑ گئی،فوٹو: ایکسپریس

پشاور میں فیس بک پر نوجوان کو دوست بنانے والے ظالم دوست نے چند دنوں بعد اسے قتل کر دیا جبکہ لاش کھیتوں میں پھینک دی۔

پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ میں نوجوان کو فیس بک کی دوستی مہنگی پڑ گئی، فیس بک پر دوست بنانے کے بعد اسے بیدردی سے قتل کرنے اور اس کی لاش ویرانے میں پھینکنے والے ملزم کو پولیس نے  گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک دوستی کا خطرناک انجام ، 21 سالہ لڑکی قتل

ایس ایچ او تھانہ ارمڑ محمد رفیق کے مطابق گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران مقتول محمد سلمان کے ساتھ فیس بک پر دوست بنانے کے بعد ضلع نوشہرہ سے ارمڑ بلا کر اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

قاتل دوست ہدایت نے اپنے دوست سلیمان کو تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا جبکہ لاش ویرانے میں پھینک دی تھی، قاتل دوست نے پولیس کو بیان دیا کہ کچھ روز قبل ہی اس کی فیس بک کے زریعے سلیمان سے دوستی ہوئی تھی۔سلیمان نوشہرہ کا رہائشی تھا اور اسے میں نے پشاور بلایا تھا،ہم دونوں کی تلخ کلامی ہوئی جس پر میں نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔