جوہی کریک میں کشتی الٹ گئی،5افراد ڈوب گئے،2جاں بحق

نامہ نگار  جمعـء 20 ستمبر 2013
 ڈوبنے والے 3 افراد کو بچا لیا گیا۔

ڈوبنے والے 3 افراد کو بچا لیا گیا۔

میر پور ساکرو: چوہی کریک میں کشتی الٹنے سے 5 افراد ڈوب گئے، 2 جاں بحق، 3 کو بچالیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن حدید کراچی سے مچھلی کے شکار کی غرض سے آئے ہوئے افراد مقامی زمیندار عبدالمجید بگھیار کے ساتھ کشتی میں سوار ہوکر مچھلیاں پکڑ رہے تھے کہ اچانک تیز ہوا کی وجہ سے ان کی کشتی الٹ گئی ۔

جس کے نتیجے میں عبدالمجید بگھیار اور جاوید خاصخیلی ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ 3 افراد کو بچالیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔