پاک بحریہ کا گوادرکے قریب آپریشن، 32 ملین ڈالر کی منشیات پکڑلی

ویب ڈیسک  بدھ 7 اگست 2019
گوادر کے قریب انٹیلی جنس بنیاد پر پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس نے آپریشن کیا، ترجمان پاک بحریہ۔ فوٹو : فائل

گوادر کے قریب انٹیلی جنس بنیاد پر پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس نے آپریشن کیا، ترجمان پاک بحریہ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: پاک بحریہ نے گوادر کے قریب آپریشن کے دوران 32 ملین ڈالر کی منشیات پکڑلی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مکران سمندری حدود میں گوادر کے قریب انٹیلی جنس بنیاد پر پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 32 ملین ڈالرمالیت کی 1600 کلو گرام حشیش قبضے میں لی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن پاک بحریہ کاسمندری حدود کی حفاظت میں سرگرم رہنےکا مظہر ہے جب کہ مزید کارروائی کے لیے منشیات کو اینٹی نار کوٹکس فورس کے حوالے کر دیاگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔