ٹیکس ایئر 2013 کے لیے نیا انکم ٹیکس ریٹرن فارم جاری

ارشاد انصاری  جمعـء 20 ستمبر 2013
نئے انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں پرچون فروش تاجروں کے لیے انکم ٹیکس فارم نمبر 4 متعارف کرایا گیا ہے۔  فوٹو: فائل

نئے انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں پرچون فروش تاجروں کے لیے انکم ٹیکس فارم نمبر 4 متعارف کرایا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے تاجروں، صنعت کاروں، سیاستدانوں، بیورو کریٹس، ججز، جرنیلوں، سرکاری ملازمین اور پرچون فروش تاجروں سمیت دیگر ٹیکس دہندگان کے لیے ٹیکس ایئر 2013 کے گوشوارے جمع کرانے کے لیے نیا انکم ٹیکس ریٹرن فارم جاری کر دیا۔

گزشتہ روز جاری نوٹیفکیشن نمبر 799(I)/2013 کے تحت انکم ٹیکس رولز 2002 کے دوسرے شیڈول میں ترمیم کردی گئی ہے جس میں پرانے انکم ٹیکس ریٹرن فارم کی جگہ نیا انکم ٹیکس ریٹرن فارم شامل کیا گیا ہے اور نئے انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں پرچون فروش تاجروں کے لیے انکم ٹیکس فارم نمبر 4 متعارف کرایا گیا ہے اور تاجروں کو سنگل فارم پر کرکے ایف بی آر کو بھجواناہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس ایئر 2013 کے لیے جاری کردہ نئے انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں 9 ضمیمے اور 5 صفحات پر مشتمل ویلتھ اسٹیٹمنٹ و ویلتھ ری کنسیلیئشین اسٹیٹمنٹ شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔