- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
سنگاپور: فٹبال میچ فکسنگ کے شک میں 14 افراد گرفتار
سنگاپور: سنگاپور میں پولیس نے فٹبال کے انٹرنیشنل مقابلوں میں میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے شک میں 14 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق حراست میں لیے جانے والوں میں 12 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں، انھیں یورپیئن اور سنگاپورین حکام کے مختلف چھاپوں کے دوران پکڑا گیا، پولیس کے مطابق گرفتار شدگان میں مبینہ طور پر اس جرم کا ’ماسٹر مائنڈ‘ سنگاپورین بزنسمین ڈین ٹین بھی شامل ہے، البتہ پولیس نے اس کی تصدیق کرنے سے گریز کیا، اس معاملے کی تفتیش کرنے والے افسران کے مطابق انھوں نے 2008 سے 2011 کے دوران 680 مشتبہ میچزکی نشاندہی کردی، اس میں سے 380 یورپ میں کھیلے گئے، ان میں فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ اور یورپیئن چیمپئنز لیگ کے مقابلے بھی شامل ہیں۔
یورپیئن حکام کے مطابق سنگاپور سے تعلق رکھنے والے ایک جواری اور سٹہ باز گروہ نے ان میچزکیلیے کھلاڑیوں، ریفریز اور میچ سے متعلق دیگر حکام سے رابطے کیے، پولیس نے حراست میں لیے جانے والے افراد کی قومیتیں ظاہر نہیں کی ہیں،ان کے مطابق سرغنہ سمیت 5 افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں رکھا گیا جبکہ بقیہ 9 کوضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ سنگاپور پولیس کے مطابق ان تحقیقات میں انٹرپول اور یوروپول ایجنسیز بھی شریک ہیں۔ گرفتاریوں کے بعد ایک بیان میں انٹرپول کے سیکریٹری جنرل رونلڈ نوبیل نے کہا کہ سنگاپورین حکام نے عالمی میچ فکسنگ سنڈیکیٹ پر کریک ڈاؤن کے سلسلے میں مرکزی مشتبہ افراد اور مبینہ سرغنہ کو گرفتار کرکے اہم قدم اٹھایا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔