پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرضے کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا

 بدھ 7 اگست 2019
اے ڈی بی نے اصلاحاتی پروگرام کی تیاری کیلئے ساڑھے 7 لاکھ  ڈالر کے تکنیکی امدادی پیکج کی بھی منظوری دی۔ فوٹو:فائل

۔ فوٹو: فائل

اے ڈی بی نے اصلاحاتی پروگرام کی تیاری کیلئے ساڑھے 7 لاکھ  ڈالر کے تکنیکی امدادی پیکج کی بھی منظوری دی۔ فوٹو:فائل ۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرضے کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو تجارت، مسابقت اور ملکی برآمدات کے فروغ  بارے حکومتی اصلاحات پر عملدرآمد کے لئے 50 کروڑ ڈالر مالیت کے قرضے کی منظوری دے دی ہے، جب کہ اے ڈی بی نے اصلاحاتی پروگرام کی تیاری کیلئے ساڑھے 7 لاکھ  ڈالر کے تکنیکی امدادی پیکیج کی بھی منظوری دی ہے۔

مذکورہ قرضے کی فراہمی  کے حوالے سے پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ بھی طے پا گیا ہے، معاہدہ پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد جب کہ اے ڈی بی کی جانب سے اے ڈی بی ی کنٹری ڈائریکٹر مس زیانگ ینگ نے دستخط کئے، اس موقع پر وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر بھی موجود تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔