معصوم لوگوں کوخون میں نہلانا اسلامی تعلیمات نہیں، الطاف حسین

ایکسپریس ڈیسک  جمعـء 20 ستمبر 2013
مساجداورامام بارگاہوں پرحملے کرنے والے اسلام کی کوئی خدمت نہیں کررہے ،قائد متحدہ. فوٹو: فائل

مساجداورامام بارگاہوں پرحملے کرنے والے اسلام کی کوئی خدمت نہیں کررہے ،قائد متحدہ. فوٹو: فائل

لندن:  متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطا ف حسین نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں امام بارگاہ اور پشاور میں مسجدپر حملے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع اورمتعددافرادکے زخمی ہونے پردلی افسوس کااظہارکیاہے۔

اپنے ایک بیان میں کہاکہ مساجد،امام گاہوں، اورمزارات کودہشت گردی کا نشانہ بنانا اورمعصوم لوگوں کوخون میں نہلانااسلام کی تعلیمات نہیں اورجوعناصراس طرح کی کارروائیاں کررہے ہیں وہ اسلام کی کوئی خدمت نہیں کررہے ۔

الطا ف حسین نے زخمیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیااوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام زخمیوں کوصحت کاملہ عطافرمائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔