مقبوضہ کشمیرمیں تازہ پابندیاں انسانی حقوق کی صورتحال کو مزید ابترکریں گی، اقوام متحدہ

ویب ڈیسک  بدھ 7 اگست 2019
 انسانی حقوق کمیٹی تنبیہ کرتی ہے کشمیر سے معلومات کا باہر نہ آنا باعث تشویش ہے، ترجمان سلامتی کونسل۔اقوام متحدہ فوٹوفائل

انسانی حقوق کمیٹی تنبیہ کرتی ہے کشمیر سے معلومات کا باہر نہ آنا باعث تشویش ہے، ترجمان سلامتی کونسل۔اقوام متحدہ فوٹوفائل

نیویار: اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیٹی نے کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں تازہ پابندیاں خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال کو مزید ابتر کریں گی۔

ترجمان اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیٹی نے کہا ہے کہ 8 جولائی کی پورٹ میں کشمیرمیں بھارتی مظالم کا ذکرکیا تھا، جس میں بتایا تھا کہ ترجمان کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقبوضہ کشمیرکی انتظامیہ سیاسی مخالفین کو سزا دینے کے لیے عقوبت خانوں کا استعمال کرتی ہے، مقبوضہ وادی میں مظاہرین سے نمٹنے کے لیے ماورائےعدالت قتل کیا جارہا ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ بھارت کشمیر میں اختلاف رائے دبانے کے لیے ذرائع مواصلات بند کرتا ہے، اورذرائع مواصلات پرموجودہ پابندی کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ اس وقت مقبوضہ کشمیرکےسیاسی قائدین زیر حراست ہیں، مقبوضہ کشمیرکی ریاستی اسمبلی پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں،  پابندیوں سے مقبوضہ کشمیر کےعوام ، نمائندےجمہوری بحث میں حصہ لینے سے محروم ہو رہے ہیں۔

ترجمان اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیٹی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں تازہ پابندیاں خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال کو مزید ابترکریں گی، انسانی حقوق کمیٹی تنبیہ کرتی ہے کشمیر سے معلومات کا باہر نہ آنا باعث تشویش ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔