حج آپریشن جاری: 11 روز میں 21 ہزارعازمین سعودیہ پہنچ گئے

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 20 ستمبر 2013
آج پشاور سے 2، ملتان اورکوئٹہ سے ایک ایک پرواز روانہ ہوگی، ترجمان پی آئی اے  فوٹو: ایکسپریس

آج پشاور سے 2، ملتان اورکوئٹہ سے ایک ایک پرواز روانہ ہوگی، ترجمان پی آئی اے فوٹو: ایکسپریس

لاہور: پی آئی اے ترجمان نے کہا ہے کہ حج آپریشن کامیابی سے جاری ہے ، تمام پروازیں بروقت روانہ ہو رہی ہیں۔

حالیہ حج آپریشن کے 11ویں روز جمعرات کو کراچی سے صبح7.15 پرخصوصی حج پرواز 2121 PK- کے ذریعے500 ، پشاور سے صبح9.20 پرPK-2619 کے ذریعے326 ،پشاورسے دوپہر 2 بجے دوسری پرواز PK-2012کے ذریعے 329، ملتان سے شام 7.35 پرPK-2321 کے ذریعے502 اورکوئٹہ سے رات 10 بجے PK-2721 کے ذریعے326 عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا ہے۔یہ بات پی آئی اے کے ترجمان نے بتائی۔ پی آئی اے نے مجموعی طور پر حالیہ حج آپریشن کے پہلے11 دنوں میں51 براہ راست خصوصی حج پروازوں کے ذریعے21 ہزار عازمین حج کوسعودی عرب پہنچا دیاگیا ہے۔

اب تک کراچی سے 7پروازوں کے ذریعے، 2,913، لاہور سے9 پروازوں کے ذریعے 4,457 اسلام آباد سے9 پروازوں کے ذریعے4,311 ،پشاور سے13پروازوں کے ذریعے4,506 ، کوئٹہ سے7 پروازوں کے ذریعے2,298 اور ملتان سے5 پروازوں کے ذریعے2,512 عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جا چکا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ جمعے20 ستمبر کو4خصوصی حج پروازیں چلائی جائیں گی جن میںپشاور سے2 اور ملتان اور کوئٹہ سے ایک ایک پرواز روانہ ہو گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔