تنظیمی مصروفیات کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کی، سردار احمد

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 20 ستمبر 2013
ظفر بلوچ کے حوالے سے ممکنہ قرارداد کے باعث متحدہ کے ارکان ایوان میں نہیں آئے ، ذرائع۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل

ظفر بلوچ کے حوالے سے ممکنہ قرارداد کے باعث متحدہ کے ارکان ایوان میں نہیں آئے ، ذرائع۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ارکان نے جمعرات کوسندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

ارکان سندھ اسمبلی بلڈنگ بھی نہیں پہنچے تھے۔اس ضمن میں جب ایم کیو ایم پارلیمانی لیڈر  سید سردار احمدسے رابطہ کیا گیاتوانھوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے ارکان نے تنظیمی مصروفیات کے باعث  اجلاس میں شرکت نہیں کی،ایم کیو ایم نے جمعرات کوسندھ اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کیا،اس حوالے سے جو قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں وہ غلط ہیں،ایم کیو ایم کے تمام ارکان جمعے کواجلاس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان کی اجلاس میں عدم شرکت کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں مختلف قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں،کچھ لوگوںکاکہناتھاکہ سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے سابق رہنماظفربلوچ کے حوالے سے کوئی قراردادآسکتی ہے،اس وجہ سے ایم کیوایم کے ارکان نے پیپلزپارٹی کے ساتھ پیش گی مفاہمت کے تحت اجلاس میں شرکت نہیںکی جبکہ بعض دیگر لوگوںکاکہنایہ تھاکہ ظفربلوچ کے قتل کے بعد شہر میں پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث ایم کیوایم کے ارکان کواجلاس میں جانے سے روک دیا گیا تھاتاہم سرداراحمدنے ان تمام قیاس آرائیوںکی تردیدکردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔