طالبان نے کراچی میں حساس تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنالیا

شاہ ولی اللہ  جمعـء 20 ستمبر 2013
منصوبے کی تکمیل کیلیے انتہاپسند جعلی شناختی کارڈ بنارہے ہیں، انٹیلی جنس رپورٹ. فوٹو: فائل

منصوبے کی تکمیل کیلیے انتہاپسند جعلی شناختی کارڈ بنارہے ہیں، انٹیلی جنس رپورٹ. فوٹو: فائل

کراچی:  تحریک طالبان پاکستان نے کراچی میں سرکاری املاک اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر اور حساس تنصیبات پر حملے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ کو انٹیلی جنس ادارے کی طرف سے ایک خفیہ رپورٹ بھیجی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کالعد م تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے انتہا پسندوں نے کراچی میں بہت بڑی دہشت گردی کا منصوبہ تیار کیا ہے اور اس منصوبے کی تکمیل کے لیے جعلی شناختی کارڈ بھی بنارہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایاگیا کہ ان انتہا پسندوں کی طرف سے سرکاری املاک قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا جاسکتاہے۔ انٹیلی جنس ادارے کی طرف سے ملنے والی اطلاعات کی روشنی میں محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس، رینجرز اور اعلیٰ حکام کو تحریری طور پر کراچی میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔