’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کی گونج سری نگر تک پہنچ گئی

احمد منصور  جمعرات 8 اگست 2019
نریندر مودی کے کشمیر پرموذی وار سے درپیش سخت امتحان میں سرخرو ہونے کے لیے پاکستان کو طویل اور مشکل جدوجہد کا سامنا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

نریندر مودی کے کشمیر پرموذی وار سے درپیش سخت امتحان میں سرخرو ہونے کے لیے پاکستان کو طویل اور مشکل جدوجہد کا سامنا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں زوردار نعرے ” کشمیر بنے گا پاکستان” کی گونج سری نگر کے ہر گھر تک پہنچ گئی۔

نریندر مودی کے کشمیر پرموذی وار سے درپیش سخت امتحان میں سرخرو ہونے کے لیے پاکستان کو طویل اور مشکل جدوجہد کا سامنا ہے۔ کٹھن سفر کا آغاز خوش آئند ہوا ہے۔ بحران میں مضبوط ثابت ہونے والی قوموں کی طرح پاکستان کی  قومی سلامتی کمیٹی نے ہم آہنگ، مربوط، حقیقت پسندانہ اور قابل عمل فیصلے کیے ہیں جس سے  پاکستانی اور کشمیری عوام کو اطمینان اور اعتماد ملا ہے کہ کشمیر ہڑپ کرنے کا بھارتی  منصوبہ ناکام ہو گا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی قرارداد ہو یا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اعلامیہ، بھارت اور دنیا کو پیغام گیا کہ سیاسی طور پر منقسم پاکستان کی قیادت کی کشمیر پردو رائے نہیں۔ مشترکہ اجلاس میں زوردار نعرے ” کشمیر بنے گا پاکستان” کی گونج سری نگر کے کرفیو زدہ محلوں اور گلیوں کے ہر گھر تک پہنچ گئی ہو گی۔ کشمیری عوام کا یقین بڑھ گیا ہو گا کہ ان کی خاطر پاکستانی عوام بھارت کے ساتھ مرنے مارنے پر نہ صرف تیار ہیں بلکہ قدم بھی بڑھا دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔