- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
- پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا
- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
- ایشیاکپ 2023؛ پی سی بی نے کرک انفو کی خبر کے کچھ نکات کو ’’بےبنیاد‘‘ قرار دیدیا
- کراچی، باپ نشے آور سگے بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا
- خبردار! چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
- نمائشی میچ؛ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے ہرادیا
- لیاری میں ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیا
- پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
- پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ
- موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
- بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع
- چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی میں 23 افراد ہلاک؛ 979 زخمی
بچوں کیلیے انسداد ٹائیفائیڈ مہم سندھ بھر میں چلے گی

1121اکتوبر سے ملین بچوں کو حفاظتی ویکسین لگائی جائیگی، ڈاکٹر ظہوربلوچ کی گفتگو (فوٹو : فائل)
کراچی: کراچی سمیت صوبے میں پہلی بار بچوں کوٹائیفائیڈ سے بچاؤکی حفاظتی ویکسین مہم شروع کی جارہی ہے تاہم نومبرکے اختتام تک ٹائیفائیڈ ویکسین کوبچوں کے قومی حفاطتی ٹیکہ جات پروگرام (ای پی آئی ) میں شامل کرلی جائے گی۔
حکومت سندھ نے صوبے کے بچوںکوٹائیفائیڈکے جراثیم سے سے محفوظ رکھنے کیلیے پہلی بارٹائیفائیڈکی حفاظتی ویکسین لگانے کا حتمی پروگرام مرتب کرلیا ہے۔ ٹائیفائیڈ حفاظتی ویکسین 9ماہ سے 15سال عمر تک کے بچوں کوانجکشن کے ذریعے لگائی جائیگی جبکہ مہم حیدرآباد سمیت سندھ کے 8 اربن اضلاع کے بچوں میں بھی حفاظتی ویکسین لگائی جائیگی۔
ای پی آئی پروگرام کے صوبائی منیجر ڈاکٹر ظہوربلوچ نے ٹربیون ایکسپریس کو بتایاکہ ٹائیفائیڈ ویکسین مہم کے دوران 11لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ کے جراثیم سے بچاؤکی حفاظتی ویکسین لگائی جائیگی یہ مہم 3دن تک جاری رہے گی جبکہ بچوںکو ٹائیفائیڈکے جراثیم سے محفوظ رکھنے کیلیے اس ویکسین کوپہلی بار بچوں کے قومی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات میں بھی روٹین ویکسین کے طورپر شامل کیاجارہا ہے جس میں بچوں کی روٹین ایمونائزیشن کے دوران ٹائیفائیڈ ویکسین کی ایک ڈوز لگائی جائیگی۔
ای پی آئی میں شامل کی جانے والی ٹائیفائیڈ ویکسین کو اس لیے شامل کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں ٹائیفائیڈکے جراثیم پردستیاب اینٹی بائیٹک کے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہورہے جس پر ماہرین صحت اورعالمی اداروں کی سفارش کے بعد ٹائیفائیڈ ویکسین کوبچوںکی روٹین ایمونائزیشن میں شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیا جو رواں سال نومبر تک شامل کر لی جائیگی،نئی حفاظتی رٹین ویکسن کے ساتھ 9ماہ کی عمرکے بچہ کو صرف ایک ڈوزلگائی جائیگی۔ ویکسین لگانے سے بچہ زیادہ عرصے تک ٹائیفائیڈکے جراثیم سے محفوظ رہ سکے گا۔
واضح رہے کہ کراچی،حیدرآباد سمیت اندرون سندھ میں ٹائیفائیڈکی وباء نے ماہرین صحت کو تشویش میں مبتلا کررکھا ہے کیونکہ ٹائیفائیڈکے جراثیم نے موجود دستیاب اینٹی بائیٹک کے خلاف مزاحمت اختیارکرلی ہے جس کی وجہ سے ماہرین صحت کواینٹی بائیٹک ادویات دینے کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے جس کی وجہ سے بچوں کو زیادہ مقدارمیں اینٹی بائیٹک دینا پڑی رہی ہے، ٹائیفائیڈکے جراثیم زیادہ طاقتور ہونے کی وجہ سے بچوں کے قومی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکے جات میں ٹائیفائیڈ سے محفوظ رکھنے کیلیے مذکورہ ویکسین کوقومی پروگرام (ای پی آئی) میں شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔