آج کا دن کیسا رہے گا

عائشہ شریف صابری  بدھ 21 اگست 2019
جانیے آج کے دن آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔ فوٹو : فائل

جانیے آج کے دن آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔ فوٹو : فائل

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آپ کو یہی تلقین کی تھی کہ اب چپ چاپ بیٹھے رہنے کا وقت نہیں ہے ناکامی کے ہر اندیشے کو ذہن سے نکال کر اپنی کامیابی کا یقین کرتے ہوئے آگے بڑھنے کا عزم کریں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

اگر آپ نے اچھے چانسز سے بھر پور استفادہ نہیں کیا تو پھر اس میں قصور آپ کا ہے وقت کا نہیں کیونکہ وقت توآپ کا ساتھ دینے پر پوری طرح آمادہ ہے۔ لہٰذا آپ جدو جہد کریں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

آپکا ہر مسئلہ بہ آسانی حل ہو سکتا ہے۔ بس صلح پسند بن جائیں کچھ دو اور کچھ لو کے سنہری اصول کو اپنا لیں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا۔ ہر ایرے غیرے کو اپنا سمجھنے کی اس پرانی عادت کو یکسر بدل دیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

خود پر مایوسی کے اندھیرے مسلط کرکے سوچوں میں ڈوبے رہنے سے تو مسائل حل نہیں ہو جاتے اگر تمام سوچوں کا نتیجہ بہتر نکل سکتا تو پھر اس دنیا میں کوئی بھی مسائل سے دوچار نہ ہوتا۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آپ کی خواہشات عجیب۔ غیر متعلق لوگوں سے بڑی بڑی توقعات باندھ لینا کوئی آپ سے سیکھے۔ حالانکہ طویل عرصے کے دوران محض اپنے اس غیر معمولی اعتماد کی بدولت بہت کچھ گنوا دیا۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ آپ دوست نہ بنائیں ضرور بنائیں لیکن پہلے دوستی کا ایک معیار تو قائم کر لیں جو اس معیار پر پورا اترے اس پر آنکھ بند کرکے بھروسہ کرلیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

یہ مشورہ ضرور دینگے کہ اپنے مزاج میں بھی ٹھہرائو پیدا کریں۔ غیر مستقل مزاج لوگ ترقی کے راستے پر دوسروں سے بہت پیچھے رہ جاتے ہیں کسی بھی کام کی تکمیل کا ارادہ کرلیں تو پھر پیچھے نہ ہٹیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

کسی بھی شخص کے ساتھ الجھنے کی غلطی نہ کریں اگر آپ خود پر قابو نہ پا کر کسی سے الجھ بیٹھے تو پھر بات بہت بڑھ سکتی ہے۔ آپ کے اخراجات بھی کسی گھریلو تقریب کے سلسلے میں بڑھ سکتے ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

مذہب میں بھی دلچسپی قدرے کم رہے گی یہ اچھی بات نہیں کیونکہ جب بھی انسان پر مصیبتوں اور پریشانیوں کا غلبہ ہو جائے تو اس کی نجات اسی صورت میں ہو سکتی ہے جب وہ مذہب کی پیروی کرے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

اگر آپ غیر شادی شدہ ہیں تو پھر کسی کی چکنی چپڑی باتوں پر بھروسہ نہ کریں۔ محبوب کی ذاتی کوشش رنگ لا سکتی ہے ۔ امید تو یہ ہی ہے کہ آپ کا رشتہ پسندیدہ فرد کے ساتھ طے پا جائے گا۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

آپ کے تمام رشتہ دار تعاون پر آمادہ ہیں وہ آپ کی ہر بات کو درست بھی تسلیم کرلیں گے لیکن حقیقی معنوں میں پر خلوص نہیں ۔ انہیں جب بھی موقع ملا وہ آپ کو پریشان کرنے کی کوشش لازمی کر سکتے ہیں۔

حوت:
20فروری تا20مارچ

عجیب و غریب خیالات سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے۔ ہماری مانیں گھر میں کوئی بات آپ کی منشاء کے خلاف بھی ہو جائے تو اظہار ناراضگی نہ کریں بلکہ اپنی صحیح بات کی وضاحت کرنے کی کوشش کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔