مفتاح اسماعیل کا ایل این جی کیس میں 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ویب ڈیسک  جمعرات 8 اگست 2019
عدالت کا ملزم کو 19 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم فوٹو:فائل

عدالت کا ملزم کو 19 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم فوٹو:فائل

 اسلام آباد: عدالت نے ایل این جی کیس میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

نیب نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق کو ڈیوٹی جج طاہر محمود کی عدالت میں پیش کردیا۔  نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ 16 جولائی کو ملزمان کے وارنٹ جاری ہوئے اور گرفتار کل کیا گیا۔

نیب نے ملزمان کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے مفتاح اسماعیل اور ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 19 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے ایل این جی کیس میں مفتاح اسماعیل کو گرفتار کرلیا

واضح رہے کہ نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی ایل این جی کیس میں گرفتار کررکھا ہے۔ ملزمان پر قطر سے مہنگے داموں ایل این جی خریدنے اور قومی خزانے کو ایک ارب 54 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔