3 افراد سفید گاڑی میں لے گئے، قلفی اور پاپڑ کھلائے، سنبل

نمائندگان ایکسپریس / مانیٹرنگ ڈیسک  جمعـء 20 ستمبر 2013
5سالہ بچی بیان دیتے ہوئے رو پڑی، صحت بہتر ہونے پر دوبارہ بیان لیا جاسکتا ہے، پولیس۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

5سالہ بچی بیان دیتے ہوئے رو پڑی، صحت بہتر ہونے پر دوبارہ بیان لیا جاسکتا ہے، پولیس۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

لاہور: زیادتی کا شکار 5 سالہ بچی سنبل نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔

ذرائع کے مطابق بچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے 3 افراد سفید گاڑی میں بٹھا کرایک خالی گھر میں لے گئے، ایک شخص نے مجھے پاپڑ اور قلفی کھلائی، اسکے بعد مجھے نہیں پتا کہ میرے ساتھ کیا ہوا۔ پولیس کے مطابق بچی بیان دیتے ہوئے رو پڑی جس کے بعد پولیس واپس آگئی، صحت بہتر ہونے پر دوبارہ بھی بیان ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل بچی کی حالت کو بہتر اور اسے بیان دینے کے قابل قرار دیتے ہوئے ڈاکٹروں نے پولیس کو اس سے بیان لینے کی اجازت دیدی تھی۔ اس بیان کے بعد پولیس نے مقامی آئس کریم فیکٹری کے مالک اور اس کے ساتھی کو حراست میں لے لیا ہے۔

ادھر بچی زیادتی کیس میں ملزم کے خاکے سے مشابہہ شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ کنگا رام ہسپتال کے گارڈز اور زیرحراست مشکوک افراد کے بعد ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق کا کہنا ہے کہ فرانزک لیبارٹری سے ٹیسٹ رپورٹس سے اہم بریک تھرو کا امکان ہے، رپورٹس آنے کے بعد تفتیش آگے بڑھے گی۔ تفتیشی ٹیمیں اپنی کاروائی کررہی ہیں۔ ابھی تک کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے، تمام افراد شک کی بنیاد پر ہی حراست میں لیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔