آمریت کی طرح نئے پاکستان میں بھی عورتوں پر مقدمے ہورہے ہیں، بلاول

ویب ڈیسک  جمعرات 8 اگست 2019
سلیکٹڈ وزیر اعظم اپنی انا پر قابو نہیں کرپا رہے، بلاول بھٹو زرداری فوٹو: فائل

سلیکٹڈ وزیر اعظم اپنی انا پر قابو نہیں کرپا رہے، بلاول بھٹو زرداری فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آمریت کی طرح نئے پاکستان میں بھی عورتوں پر مقدمے ہورہے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرا خاندان اس ملک میں نسلوں سے سیاست کررہا ہے، ہم نے اس ملک میں سب کچھ دیکھا، آمر ضیاء الحق سیاسی مخالفین کی عورتوں کے پیچھے پڑجاتا تھا، نئے آمرانہ پاکستان میں ہم یہ پھر دیکھ رہے ہیں، لڑنا ہے تو مردوں سے لڑو۔ تاریخ یاد رکھے گی کہ انصاف کی بات کرنے والے عمران خان آمر بن گئے۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ وقت مودی پر تنقید اور مذمت کا ہے لیکن اپوزیشن سے انتقام لیا جارہا ہے لیکن اس ماحول میں بھی سلیکٹڈ وزیراعظم اپنی انا پر قابو نہیں کرپا رہے، عمران خان نے فرد جرم کے بغیر مریم نواز کو گرفتار کرلیا، ضیاء الحق کے دور میں عورتوں پر مقدمے ہوتے تھے، اب نئے پاکستان میں بھی عورتوں پر مقدمے ہورہے ہیں جو قابل افسوس ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔