- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
گولی کی رفتار سے بیج ’فائر‘ کرنے والا پودا
برلن: جرمن سائنسدانوں نے بیجوں کی ’فائرنگ‘ کرنے والے ایک چینی پودے پر دلچسپی تحقیق کی ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ یہ پودا، جسے ’’چائنیز وِچ ہیزل‘‘ بھی کہا جاتا ہے، انیسویں صدی کی ایک بندوق جتنی طاقت سے بیج فائر کرسکتا ہے جن کی رفتار 12 میٹر فی سیکنڈ تک ہوتی ہے۔ اس رفتار پر ہوا میں اُڑتے ہوئے یہ بیج 18 میٹر تک کا فاصلہ بھی طے کرسکتے ہیں۔
چین کی روایتی طب (ٹریڈیشنل میڈیسن) میں جلن اور سوزش ختم کرنے کےلیے استعمال ہونے والا یہ پودا اپنے بیج اتنی تیزی سے خارج کرتا ہے کہ جیسے فائرنگ کررہا ہو۔ فری برگ یونیورسٹی، جرمنی کے ماہرینِ نباتیات نے خصوصی ایم آر آئی اسکینز اور تیز رفتار کیمروں کی مدد سے دریافت کیا کہ چائنیز وِچ ہیزل کے اتنی تیزی اور قوت سے بیج خارج کرنے کا راز اس کے پھل کا اندرونی حصہ ہے جو بیج کو خارج کرتے وقت نہ صرف تیزی سے پھیلتا اور سکڑتا ہے بلکہ بیج کو 26 ہزار چکر فی منٹ جیسی غیر معمولی رفتار سے اس طرح گھماتا ہے جیسے بندوق کی نال میں گولی گھومتی ہوئی فائر کی جاتی ہے۔
انہوں نے تیز رفتار کیمرے کی مدد سے اس کی مختصر فلم بھی بنائی ہے جو یوٹیوب پر موجود ہے:
چائنیز وِچ ہیزل کا مطالعہ کرنے کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس قسم کے زیادہ تر پودے یا تو جھاڑیوں کی شکل میں ہوتے ہیں یا پھر چھوٹے درختوں کی صورت میں، جبکہ وہ جن مقامات پر اُگتے ہیں وہاں بالعموم گھنے اور اونچے اونچے درختوں والے جنگلات ہوتے ہیں۔ ایسے میں اپنی بقاء کے امکانات بہتر بنانے کےلیے ضروری ہوتا ہے کہ ان کے بیج زیادہ دور تک پھیلیں۔ یہی ضرورت ان پودوں کے ارتقاء کو اس سمت لے گئی کہ جس میں زیادہ تیز رفتاری سے اور زیادہ دور تک بیج پھینکنے والے پودے پروان چڑھنے لگے۔
اس تحقیق کی مکمل تفصیلات ’’جرنل آف دی رائل سوسائٹی انٹرفیس‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔