سلامتی كونسل اگلے ہفتے ہی شام کےکیمیائی ہتھیاروں کےخلاف قرار داد منظور کرے، جان کیری

ویب ڈیسک / آن لائن  جمعـء 20 ستمبر 2013
امریكا فوجی كارروائی روك كر پر امن حل كی طرف بڑھ رہاہے اب عالمی برادری كاامتحان شروع ہوگیاہے، جان کیری  فوٹو؛ فائل

امریكا فوجی كارروائی روك كر پر امن حل كی طرف بڑھ رہاہے اب عالمی برادری كاامتحان شروع ہوگیاہے، جان کیری فوٹو؛ فائل

واشنگٹن: امریكی وزیر خارجہ جان كیری نے كہا ہے كہ شام كے كیمیائی ہتھیاروں  كے معاملے كو اب زیادہ طول نہ دیا جائے, سلامتی كونسل اگلے ہفتے ہی شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف کارروائی کی قرارداد منظور كرے۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریكی وزیرخارجہ كاكہناتھا كہ اقوام متحدہ كی حتمی رپورٹ سے ثابت ہوچكاہے كہ دمشق كے نواح میں  كیمیائی حملے كے پیچھے شامی حكومت ملوث تھی جس میں سارین گیس كااستعمال كركے بے گناہ شہریوں كوہلاك كیاگیا۔ سلامتی كونسل شام كے كیمیائی ہتھیاروں كیخلاف اگلے ہفتے لازمی طورپرمتفقہ قراردادلانے كیلئے تیار رہے۔

جان كیری نے کہا کہ دنیا نے دیكھ لیاہے كہ امریكا فوجی كارروائی روك كر پر امن حل كی طرف بڑھ رہاہے اب عالمی برادری كاامتحان شروع ہوگیاہے كیونكہ شام كے كیمیائی ہتھیاروں كومكمل طورپرتلف كیاجاناممكن ہے۔ امریكی وزیرخارجہ نے كہاكہ ایران كے صدرحسن روحانی كے حالیہ بیانات مثبت ہیں.

دوسری جانب فرانس كے صدرفرینكوئس اولاندكاكہناہے كہ وہ ایران كے صدرحسن روحانی كی درخواست پرائندہ ہفتے اقوام متحدہ كی جنرل اسمبلی كے اجلاس كی سائیڈلائن پران سے ملاقات كریں  گے جس میں  شام كے بحران پرتبادلہ خیال كیاجائے گا جب كہ ایرانی وزیرخارجہ محمدجوادظریف نے اقوام متحدہ كے سیكریٹری جنرل بان كی مون سے ملاقات كی ہے جس میں  دمشق كی صورتحال پربھی گفتگوہوئی.

واضح رہے کہ شام میں 2011 میں باغیوں اور فوج کے درمیان شروع ہونے والی خانہ جنگی کے نتیجے میں اب تک ہزاروں باغی ہلاک ہوچکےہیں جب کہ شامی حکومت پر الزام ہے کہ اس نے باغیوں کے خاتمے کےلئے گزشتہ ماہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔