پاک چین دوستی اور سی پیک پر 99 فیصد اتفاق ہے، لی جیان

خالد محمود  جمعـء 9 اگست 2019
میں گزشتہ چار برس سے پاکستان میں موجود ہوں مجھے پاکستان میں بہت پیار ملا، چینی ڈپٹی چیف آف مشن۔ فوٹو: فائل

میں گزشتہ چار برس سے پاکستان میں موجود ہوں مجھے پاکستان میں بہت پیار ملا، چینی ڈپٹی چیف آف مشن۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: چینی ڈپٹی چیف آف مشن لی جیان نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی اور سی پیک پر 99 فیصد اتفاق اور حمایت پائی جاتی ہے۔

سبکدوش ہونیوالے چین کے ڈپٹی چیف آف مشن لی جیان نے اپنے اعزاز میں الوداعی تقریب کے دوران کہا کہ پاک چین دوستی اور سی پیک پر 99 فیصد اتفاق اور حمایت پائی جاتی ہے۔

لی جیان نے کہا کہ میں گزشتہ چار برس سے پاکستان میں موجود ہوں مجھے پاکستان میں بہت پیار ملا۔ گزشتہ چار برس چین پاکستان دوستی میں نہایت پھلدار ثابت ہوے ان برسوں میں دونوں ممالک کی قیادت نے اعلی سطح پر دورے کئے گزشتہ چار برس میں اقتصادی و بزنس ٹو بزنس تعلقات میں بھی اضافہ ہوا ہم نے سی پیک منصوبے میں آگے بڑھنے کی کوشش کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔