- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- جوحلف نامہ مجھ پر لاگو وہ تمام ججوں،جرنیلوں پر بھی لاگو ہو گا : واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
تھر فاؤنڈیشن اور محکمہ جنگلات میں شجرکاری معاہدہ
کراچی: تھر فاؤنڈیشن اور اینگرو پاورجین تھر لمیٹڈ نے شجرکاری کی نشوونما اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے محکمہ جنگلات کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے ذیلی دارے تھر فاؤنڈیشن اور اینگرو پاورجین تھر لمیٹڈ نے سندھ خاص طور پر تھرپارکر ضلع میں شجرکاری کی نشوونما اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے1لاکھ پودے لگانے کے لیے محکمہ جنگلات کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
معاہدے پر سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے ڈائریکٹر سائٹ آپریشنزسید مرتضیٰ اظہر رضوی اور محکمہ جنگلات کے چیف کنزرویٹو ریاض وگن نے دستخط کیے۔ یہ معاہدہ تھر فاؤنڈیشن کے ’’تھر ملین ٹری پراجیکٹ کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ تھر ملین ٹری پراجیکٹ کے ذریعے 2019 تک دس لاکھ درخت لگائے جا رہے ہیں اور اس وقت تک تھر ملین ٹری پراجیکٹ کے تحت سات لاکھ درخت لگائے جا چکے ہیں۔
اس موقع پر سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے ڈائریکٹر سائٹ آپریشنزسید مرتضیٰ اظہر رضوی نے کہا کہ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی تھرپارکر کے ماحول کو صاف رکھنے کے لیے بھرپور طریقے سے عمل پیرا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔