- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے وزیر اعظم اور خورشید شاہ کی ملاقات بے نتیجہ ختم
اسلام آباد: چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے وزیر اعظم نواز شریف اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی ملاقات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سید خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے مختلف ناموں پرغور کیا گیا، ملاقات کے دوران سید خورشید شاہ نے چیئرمین نیب کے لئے جسٹس (ر) میاں محمد اجمل کا نام پیش کیا جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے کوئی نیا نام پیش نہیں کیا گیا، وزیر اعظم نے میاں محمد اجمل کے نام پر غور کے لئے خورشید شاہ سے کل تک کا وقت مانگا ہے جس کے بعد اب کل دونوں رہنماؤں کے درمیان دوبارہ ملاقات ہوگی۔
اس سلسلے میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پہلے بھی کئی بار مختلف ناموں پر مشاورت ہوچکی ہے لیکن اب تک اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری 13 ستمبر کو چیرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران حکومت کو خبردار کرچکے ہیں کہ اگر حکومت جلد ازجلد چیرمین نیب کی تقرری نہیں کرتی تو پھر سنگین نتائج بھگتنے کے لئے بھی تیار ہوجائے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو کوئی نام اچھا لگتا ہے یا نہیں ہمیں اس سے مطلب نہیں ہمیں قانون کو دیکھنا ہے، نیب کی غیر فعالیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرپش کا خاتمہ حکومت کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔