ملیحہ لودھی کی کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل سے ملاقات

ویب ڈیسک  جمعـء 9 اگست 2019
جموں و کشمیر کا تنازعہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جانا چاہیے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی فوٹوٹوئٹر

جموں و کشمیر کا تنازعہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جانا چاہیے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی فوٹوٹوئٹر

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری سے ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں حالیہ پیدا ہونے والے بحران کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور روزمیری ڈیکارلو سے ملاقات کی، جس کے دوران انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ جموں کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی اقدامات سے پیدا ہونے والے بحران کو سلامتی کونسل کی قرادادوں کے مطابق حل کرنے کو یقینی بنائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ملیحہ لودھی کی مسئلہ کشمیر پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی چیف آف اسٹاف سے ملاقات

ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری بیان اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اہمیت کوواضح کرتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ملیحہ لودھی کی صدر سلامتی کونسل سے ملاقات

واضح رہے کہ  ملیحہ لودھی نے کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی تھی اور انہیں کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے پیدا ہونے والے بحران سے آگاہ کیاتھا، جب کہ دوروزقبل اسی حوالے سے ڈاکٹر ملیحہ لودھی سلامتی کونسل کی صدر سے بھی ملاقات کرچکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔