یمن میں القاعدہ کے مختلف حملوں میں 56 فوجی اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 20 ستمبر 2013
دوسرے حملے میں خود کش حملہ آورنے اپنی کار آرمی کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے اڑادی جس کے نتیجے میں 10 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ فوٹو: فائل

دوسرے حملے میں خود کش حملہ آورنے اپنی کار آرمی کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے اڑادی جس کے نتیجے میں 10 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ فوٹو: فائل

صنعا: یمن میں القاعدہ  کے 3 مختلف حملوں میں 56 فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں نے  صوبہ شبوا میں واقع فوجی کیمپ پر بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 38 فوجی اہلکارہلاک ہوگئے جب کہ  دوسرا حملہ اسی فوجی کیمپ کے قریب اس وقت ہوا جب  خود کش حملہ آورنے اپنی کار آرمی کی چیک پوسٹ کے قریب  دھماکے سے اڑادی جس میں 10 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔

تیسرے حملے میں دہشت گردوں نے شبوا کے قصبے مائفا میں  خصوصی فورسز کے کیمپ کو نشانہ بنایا اس دوران مسلح شخص نے کیمپ میں موجود پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔