نانگا پربت میں سیاحوں کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا

ویب ڈیسک  جمعـء 20 ستمبر 2013
کوہ پیماؤں کو اغوا کرنے کا مقصد حکومت سے بھاری تاوان وصول کرنا تھا، ملزمان کا اعتراف جرم۔فوٹو رائٹرز/فائل

کوہ پیماؤں کو اغوا کرنے کا مقصد حکومت سے بھاری تاوان وصول کرنا تھا، ملزمان کا اعتراف جرم۔فوٹو رائٹرز/فائل

گلگت بلتستان: نانگا پربت میں سیاحوں کے قتل کے کیس  میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور 3 ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کےمطابق نانگا پربت میں سیاحوں کے قتل  کےکیس میں گرفتار 3 ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان کا کہنا ہے وہ کوہ پیماؤں کو قتل کرنا نہیں چاہتے تھے بلکہ انہیں اغوا کرکے حکومت سے بھاری تاوان وصول کرنا مقصد تھا، اعتراف جرم کرنے والے ملزمان میں ماسٹر مائنڈ قریب اللہ ،حبیب الرحمان اور حضرت بلال شامل ہیں جبکہ پولیس اوردیگر قانون نافذکرنے والے ادارے مزید 8 ملزمان کو تلاش کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔