بدین میں ایک سال کے دوران تیل کے مزید 5 بڑے ذخائر دریافت

ویب ڈیسک  جمعـء 20 ستمبر 2013
آئل فیلڈز آپریشنل ہونے سے تیل کی روزانہ پیداوار پیتیس ہزار بیرل ہوجائے گی۔۔فوٹو: فائل

آئل فیلڈز آپریشنل ہونے سے تیل کی روزانہ پیداوار پیتیس ہزار بیرل ہوجائے گی۔۔فوٹو: فائل

بدین: ایک سال کے دوران تیل کے مزید 5 بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جن سے تیل حاصل کرنے کےلیے آئل فیلڈز پر کام تیزی سے جاری ہے۔

دریافت ہونے والے ان ذخائر میں جرار ڈیپ، پرھیاڑ، اوڈھے جانی، بچل تھری اورنوحانی آئل فیلڈزشامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ آئل فیلڈز آپریشنل ہونے سے تیل کی روزانہ پیداوار35ہزار بیرل ہوجائے گی جب کہ ایک سال کے دوران بدین سے تیل کے نئے ذخائرکی تلاش میں مزید تیزی آگئی ہے۔

واضح رہے پاکستان میں تیل اورگیس کی مجموعی پیداوارمیں 50 فیصد سے زائد حصہ بدین کنسیشن بلاک کا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔