سانپ کے ڈسنے سے بچ جانے والی سعودی خاتون مکھی کے کاٹنے سے ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 20 ستمبر 2013
مکھی کے کاٹنے کے بعد خاتون کی حالت بگڑ گئی جسے فوری طورپراستپال منتقل کیا گیا تاہم ہو جانبر نہ ہوسکی، فوٹو:فائل

مکھی کے کاٹنے کے بعد خاتون کی حالت بگڑ گئی جسے فوری طورپراستپال منتقل کیا گیا تاہم ہو جانبر نہ ہوسکی، فوٹو:فائل

ریاض: انتہائی زہریلے سانپ کے ڈسنے کی وجہ سے بچ جانے والی سعودی خاتون صرف 3 ہفتے بعد ہی ایک مکھی کے کاٹنے وجہ سے ہلاک ہو گئی۔

سعودی اخبار کے مطابق ملک کے جنوب مغربی علاقے نجران کی رہائشی 26 سالہ  خاتون کو بازار سے گھر واپس جاتے ہوئے  انتہائی زہریلے سانپ نے ڈس لیا، خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں  علاج کے بعد وہ صحت یاب ہو گئی  تاہم اس واقعے کے صرف 3 ہفتے بعد ہی خاتون کو ایک مکھی نے کاٹ لیا جس پر اس کی حالت بگڑ گئی، خاتون کو فوری طور پر اسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے سے قبل ہی وہ دم توڑ گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔